• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن کا ایوان میں تضحیک آمیز گفتگو نہ کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز)حکومت اور اپوزیشن نے ایوان میں تضحیک آمیز گفتگو نہ کرنے پر اتفاق کرلیا ہے اور شہباز شریف نے فیصل واوڈا کے خطاب کا شکوہ کیا جبکہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہماری لڑائی سے سب کے سامنے تماشا بن رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہلے گرما گرم تقاریر ہوئیں پھر حکومت اور اپوزیشن نے ایوان میں تضحیک آمیز گفتگو نہ کرنے پر اتفاق کر لیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے تضحیک آمیز خطاب کا شکوہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوال کیا تھا اس کے جواب میں غلیظ گفتگو کی گئی۔ شہباز شریف کے شکوے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے ایوان میں کوئی بھی تضحیک آمیز گفتگو نہیں کرے گا۔
تازہ ترین