• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کیخلاف بات کرنیوالااصل میں پاکستان مخالف ہے، اسی وردی سے انصاف ملے گا ،والد نقیب اللہ

اسلام آباد(اے پی پی)کراچی میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بات کرنے والا اصل میں پاکستان کے خلاف ہے، مجھے امید ہے اسی وردی سے نقیب اللہ کو انصاف ملے گا۔محمد خان محسود نے مقتول بیٹے نقیب اللہ محسود کے کیس سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو وردی کے خلاف نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پشتون قوم پاکستان کا حصہ ہے اور پاک فوج اس کی بھی محافظ ہے،وردی ملک میں امن و استحکام لا رہی ہے۔کیس کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ قوم صبر اور تھوڑا انتظار کرے، یہ قانونی معاملہ ہے، ہماری قوم کے لوگ دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوں گے، وزیرِ اعظم، چیف جسٹس، آرمی چیف اپنے وعدے ضرور پورے کریں گے، مجھے کسی کی بھی نیت پر کوئی شک نہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ایک سال کے دوران میں نے کیس کا نتیجہ نکلتا دیکھا ہے، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ضمانت منسوخ کر کے ملزموں کو جیل بھیج دیا، کیس کو ذاتی مفاد یا کسی کے خلاف استعمال کرنے سے اصل مقصد پیچھے چلا جائے گا، ہر کوئی انصاف چاہتا ہے، سارے لوگ آپ کے ساتھ اور دوست ہیں۔
تازہ ترین