آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات12؍شعبان المعظم 1440ھ 18؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سب کو آج رات 8 بج کر 55 منٹ کا بے چینی سے انتظار ہے کیونکہ اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ پاکستان سپر لیگ 4 کا ترانہ ریلیز کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 4 ایڈیشن کے لیے نغمہ شجاع حیدر نے تحریر کیا ہے اور اس کی تھیم کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ 'کھیل دیوانوں کا ہے۔

اس سے قبل پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں گلوکار علی ظفر کی آواز میں الگ الگ نغمے جاری کیے گئے تھے اور چوتھے ایڈیشن کا نغمہ فواد خان کی آواز میں ہوگا۔

اس  گانے کے مکمل بول کیا ہوں گے اس حوالے سے شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

پی ایس ایل 2017 ایڈیشن کا سب سے مشہور نغمہ ’ سیٹی بجے گی، اسٹیج سجے گا، تالی بجے گی اور اب کھیل جمے گا‘ آج تک سب کی زبان پر ہے۔


واضح رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چوتھے ایڈیشن کے لیے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوچکی ہے۔

پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظہبی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹس فروخت کی جارہی ہیں جس کے بعد دبئی، لاہور اور کراچی میں منعقدہ میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے ،ان کی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔


Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں