آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎‎امریکی کمپنی ’کارگل گلوبل ایگزیکٹو کمپنی‘ نے پاکستان میں 20 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

‎وزرات تجارت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےکارگل گلوبل ایگزیکٹو کمپنی کے وفد نے ملاقات کیجس میں وزیراعظم نے کہا کہ کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری سے پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی میں مدد ملےگی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت شفافیت اورکاروبار کے یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے، ملک میں کاروبار کو آسان بنانے کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔

وفد نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ہمارا اعتماد بحال ہوا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق کمپنی خوراک اور زراعت کےشعبے میں مہارت سرمایہ کاری کرے گی جبکہ خوردنی تیل، ڈیری، گوشت اورجانوروں کی خوراک کے شعبوں میں بھی جدت لائےگی ۔

تجارتی خبریں سے مزید