• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن سسٹم نے جہاں خریداری، تعلیم اور کاروبار کی سہولت فراہم کی ہے، وہیں آپ کو ملازمت کیلئے درخواست دینے کی بھی آسانی فراہم کردی ہے، لیکن سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ آن لائن ایپلی کیشن کیسے دی جائے؟ اس کے کیا لوازمات ہیں اوراس میں کیا کچھ ہونا چاہئے ؟ ہم آپ کے ذہن میں اٹھنے والےان جیسے کچھ سوالات کے جواب فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

سوال: کیامجھے اپنا سی وی اٹیچ کرنا چاہئے ؟

جواب : آپ کاسوال درست ہے اور نہیں بھی! سی وی یا ریزیومے اٹیچمنٹ کے ساتھ بہتر رہتے ہیں، لیکن آج کل ایمپلائرز اس کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے کیونکہ اٹیچمنٹ کے ساتھ انہیں وائرس موصول ہونے کا خطرہ ہوتاہے۔ آن جاب سرچ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ کمپنیاں خود کار طریقے سے اٹیچمنٹ والی ای میلز بغیر کھولے ڈیلیٹ کردیتی ہیں، توآپ اپنا سی وی کتنا ہی معرکتہ الآرا بنالیں، وہ شاید کوئی دیکھے گا بھی نہیں۔

آپ کو کسی بھی جاب ایپلی کیشن اور اس کی مخصوص ہدایات کو غور سے دیکھنے کی ضرورت ہے، اگر ہدایات موجود نہیں تب بھی، اپنے سی وی کو سادے ٹیکسٹ کی صورت ای میل کے متن میں ہی پیسٹ کردیںلیکن اس کے لیے آپ کو وہاں ٹیکسٹ کو بولڈ کرنے اور بلٹس میں بنانے کی ضرورت پڑے گی۔

سوال :ای میل کے متن میں اپنا سی وی پیسٹ کرنے کی صورت میں، میں اپنے ٹیکسٹ کوکیسے بولڈ اور بلٹس کے ساتھ استعمال کر سکتا /سکتی ہوں؟

جواب :اس کے لیے آپ کو یہاں کچھ مشورے دیے جارہے ہیں ۔

1) اپنے مارجن کو 6.5انچ ڈسپلے کے مطابق سیٹ کریں، اس سے آپ کا ٹیکسٹ خود بخود نئی لائن پر چلا جائے گا۔

2) اپنے ٹیکسٹ کا سائز12اور ٹائپ Courieرکھیں۔

3) اپنے ٹیکسٹ کو فینسی بنانے کی غرض سے آپO's,*,+وغیر ہ استعمال کرسکتے ہیں، بغیر اس خوف کےکہ یہ دوسری جگہ پہنچ کر سوالیہ نشانات میں بدل جائیں گے، کیونکہ اکثر بلٹس کے ساتھ ایسا ہوتاہے۔ تمام اہم ہیڈنگز کو کیپیٹل لیٹرز میں لکھیں جیسے کہEXPERIENCE۔ باقی ٹیکسٹ کو معیاری الفاظ کے ساتھ ٹائپ کریں۔

سوال: میںاپنی ویب سائٹ اپنے سی وی میں شامل کرنا چاہتا/چاہتی ہوں، کیا یہ ایک اچھا خیال ہے؟

جواب :اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ جس عہدے کے لیے اپلائی کررہے ہیں، اس کی نوعیت کیا ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ اپنے ذاتی ہوم پیج کا URLاپنی سی وی میں لکھ دیتے ہیں، اس طرح کرنے سےآپ کا فیوچر ایمپلائر متاثر نہیں ہو سکتا۔ البتہ اگر آ پ کی ویب سائٹ اس ملازمت سے میچ کھاتی ہے، جس کے آپ متلاشی ہیں تو تب اسے شامل کرنا درست رہے گا، ورنہ اس چیز کو آپ انٹرویو میں ظاہر کرسکتے ہیں۔

سوال: ایک تحریر ی نمونے(Writing Sample)کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ کیا میں اپنی لکھی ہوئی تحریر اٹیچمنٹ کے ساتھ بھیج سکتا /سکتی ہوں؟

جواب :جیسا کہ ہم نے پہلے بھی بتایا کہ اٹیچمنٹ کے ساتھ وائرسز منتقل ہو سکتے ہیں، اس لیے ایسا کرنے سے اجتناب کریں۔ تاہم آپ اپنے ورڈ پروسیسر والے ٹیکسٹ کو ان لوگو ںکیلئے جو اسے پڑھنا چاہتے ہیںASCIIفائل یعنی نوٹ پیڈ پر ای میل میں ہی ٹائپ کردیں۔ اس ٹیکسٹ کو مقامی اخبار یا ٹریڈ جرنل میںبھی شائع کروایا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کوئی طویل تحریر بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کے چند اہم پیراگراف منتخب کرلیں اور اس کے آغاز میں ایک تعارفی نوٹ لکھ کر سینڈ کردیں۔

سوال :کیا میں ایک ہی ایمپلائر کو دو مختلف ملازمتوںکیلئے اپنا کسٹمائزڈ سی وی بھیج سکتا /سکتی ہوں؟

جواب :یہ کمپیوٹر پروگرام پر منحصر ہے، ہوسکتاہے کہ آپ کا دوسر ا سی وی ڈپلیکیشن کی وجہ سے نوٹس میں نہ آئے۔ بصورت دیگر بہت سے پروگرا م آپ کی اسکلز کےحوالے سے خودہی اسکریننگ کرلیتے ہیں اور متعلقہ شخص کو بھجوادیتے ہیں، اس لئے یہاں کسٹمائزنگ کا ایشو نہیں ہے۔ اس کیلئے مشورہ ہے کہ آپ سی وی کے دو مختلف ورژن بھیجیں، دونوں کو ملازمت کی نوعیت کے حساب سے تیار کریں اور انہیں بھیج دیں۔

سوال: درخواست گزاروں کے سی وی اسٹائل سے زیادہ ان کے تجربے کو ترجیح دی جاتی ہے، کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ سی وی کی فارمیٹنگ پر زیادہ محنت نہیں کرنی چاہئے؟

جواب: آپ کا خیال غلط ہے ۔ہر چیز کی ایک پریزنٹیشن ہوتی ہے۔ آپ کا سی وی آپ کی نمائندگی کررہا ہوتاہے۔ اس کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔ آپ کےسی وی کا اسٹینڈرڈcreativeاور اچھا ہوگا تو ایمپلائر اس سے ضرور متاثر ہوگا۔ اسی لئے اپنے سی وی کو بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش کریں۔

تازہ ترین