• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سی پیک کی جلد تکمیل سے روزگار بڑھے گا‘‘

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل سے معاشی سرگرمیوں اور روزگار بڑھے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سی پیک سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انہیں سی پیک منصوبوں، انڈسڑیل ڈیولپمنٹ، صنعتی زونز کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کو ایم ایل ون پراجیکٹ، ایگری کلچر ڈیولپمنٹ، سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ ،ڈھانچہ جاتی ترقی اور گوادر کی تعمیروترقی کے امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد فوری تیز کرنے کے اقدامات اور اس کے لیے سی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ خصوصی اکنامک زونز سے متعلق4 ہفتوں میں تجاویز دیں۔

تازہ ترین