• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سردیاں کیا آئیں دنیا بھر میں اس موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے نت نئی تقریبات اور مقابلوں کا اہتما م کیا جانے لگا ہے۔

فرانس میں بھی سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی کتوں کی دلچسپ ریس کا انعقادکیا گیاہے۔

Le Grande Odyssee نامی 15ویں سالانہ ریس میں حصہ لینے کے لیے مختلف ممالک سے 25 ٹیمیں یہاں پہنچی ہیں جس میں کتے اپنے مالکا ن کے ہمراہ برف گاڑی کھینچتے ہوئے برف سے ڈھکے پہاڑوں پر 45 میل کا طویل فاصلہ طے کرکے جیت اپنے نام کرنے کی دھن میں مگن ہیں۔

12 روزہ یہ مقابلہ 23 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا جس میں جیتنے والی ٹیم کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

تازہ ترین