• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’حکومت عوام کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوچکی ‘

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے عوام کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے۔

آرٹس کونسل انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس میں طالب علموں کے فن پاروں کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یوٹرن لینا ان کا شیوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں یہ خود اپنی اپوزیشن ہے،حکومت پاکستانی عوام کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوچکی۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہاکہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا بیان مثبت ہے۔

مشیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ گیس سے متعلق سندھ سے بار بار جھوٹے وعدے کیے گئے،بیان بازی اور الزام تراشی سے گریز کریں اسمبلی میں کردار ادا کریں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو وہ شہزادہ ہے جو آئین کے تابع ہوتے ہوئے ملک پر حکمرانی کرے گا،زرداری صاحب کا ماننا ہے کہ وفاقی حکومت کو گرانے کے لیے اپوزیشن کی ضرورت نہیں حکمراں خود اپنی اعمال سے حکومت ختم کر سکتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ حکومت برے طریقے سے ایکسپوز ہوچکی، بہتر قانون سازی کے لئے اپوزیشن اور حکومت کا تعاون ضروری ہے۔

تازہ ترین