اٹلی کے ایک گائوں ’سمبو کا ‘ میں تیزی سے کم ہوتی آبادی سے پریشان ہوکر "سمبوکا"کے ڈپٹی میئر نے گھر بسانے والوں کے لیے ایک انکوکھا اعلان کردیا۔
یوں تو دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث گھر ڈھونڈنا کئی لوگوں کیلئے مشکلات کا سبب بن رہا ہے لیکن اٹلی میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں گھر بسانے والوں کوصرف 1یورو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
جی ہاں اٹلی کےSambucaنامی گاؤں کے ڈپٹی میئر نے تیزی سے گرتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے شاندار اعلان کردیا ہے۔
تاہم اس گاؤں میں گھر خریدنے والوں کو 3سال کے اندر 15ہزار یورو تزئین و آرائش پر خرچ کرنے ہونگے۔