• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحیل شریف کی بیرون ملک ملازمت کی این او سی منظور

وفاقی کابینہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لئے این او سی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم پر راحیل شریف کےلئے این او سی کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو ایک ماہ میں سابق آرمی چیف کی این او سی سے متعلق فیصلہ کرنے کو کہا تھا ۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ راحیل شریف کے لیے این او سی جی ایچ کیو اور وزارت دفاع نے جاری کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے این او سی کے متعلق کوئی فیصلہ کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی این او سی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

تازہ ترین