• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جماعت اسلامی حقیقی احتساب کے حق میں ہے‘

’جماعت اسلامی حقیقی احتساب کے حق میں ہے‘
فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی حقیقی احتساب کے حق میں ہے، نئی حکومت نے عوام کو بہت سے سبز باغ دکھائے۔

منصورہ میں تربیتی اجتماع سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اب تک ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کسی کا بھی احتساب نہیں ہوسکا ،حکومت ایک دن کوئی اعلان کرتی ہے اگلے دن واپس لے لیتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے، ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک وقوم قرضوں تلے دب گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت میں گن کا کلچر تھا موجودہ حکومت میں گالی کلچر متعارف کروایا ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہاکہ پی ٹی آئی نے ایک کروڑ روزگار اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا مگر اب تک ایک بھی گھر نہیں بن سکا۔

ان کا کہناتھاکہ ملک کی معاشی کشتی ڈوبنے والی ہے،عام انتخابات میں ہمیں کامیابی نہیں ملی، اب عوامی رابطہ مہم شروع کررہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نئے چیف جسٹس آصف کھوسہ کے اس بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حدودمیں رہ کرکام کرنا چاہیے۔

تازہ ترین