• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغرخان کیس: سیکریٹری دفاع ذاتی حیثیت میں طلب

سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے سیکریٹری دفاع کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور حکم دیا کہ وہ اصغر خان کیس میں پیشرفت سے متعلق تحریری جواب جمع کرائیں۔

حکم نامے کے مطابق ایف آئی اے کے عدالت سے مطمئن نہیں، تحقیقاتی ادارہ کہتا ہے کہ مقدمہ آگے بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں۔

حکم نامے میں مزید کہا کہ ایف آئی اے کے مطابق اصغر خان کیس میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی جبکہ ہمارے خیال کے مطابق کچھ چیزوں سے متعلق تفتیش کی ضرورت ہے۔

حکم نامے کے مطابق ڈی جی ایف آئی نے کہ اکہ مقدمے کی تفیش کا دائرہ محدود ہے اس لئے کیس کو بند کردیا جائےجبکہ اصغر خان کے ورثا کے وکیل نے کہا کہ فیصلے میں کچھ چیزیں طے کردی گئی ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے عدالتی فیصلے پر پوری طرح تحقیق نہیں کی۔

مقدمے کی سماعت سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے11 جنوری کو کی تھی۔

تازہ ترین