• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ سے پہلے ہر میچ اہمیت کا حامل ہے، سرفراز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے ایک ایک میچ اہمیت کا حامل ہے ، جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا نتیجہ کیا ہو گا وہ نہیں کہہ سکتے لیکن کھیل اچھا ہو گا، اس سیریز سے انہیں ورلڈ کپ کے لیئے کمبی نیشن بنانے کا موقع ملے گا۔

پورٹ الزبتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ شائقین ون ڈے سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں، وہ یہ نہیں کہیں گے کہ نتیجہ پانچ۔ صفر ہو گالیکن کھیل اچھا ہو گا ۔

سرفراز نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہر سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہے ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے ورلڈ کپ کے لیے کمبی نیشن بنانے کا موقع ملے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ فخر زمان پاکستان ون ڈے ٹیم کے لیے بہت اہم کھلاڑی ہیں ،وہ فخر زمان کو ڈیوڈ وارنر ، سہواگ اور شاہد آفریدی جیسے رول میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہفتے کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین