• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی چیف سیکریٹریز کو عوام کی شکایات دور کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے شکایات حل نہ ہونے کے عوامی شکوے شکایات کے بعد تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے صوبوں میں عوام کی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیں اوران کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں۔

مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جہاں پر عوامی شکایات میں حقیقت ہو وہاں پران سے معذرت بھی کی جائے۔

وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان کی جانب سے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ عام لوگوں کے سوشل میڈیا پر یہ شکوے سامنے آئے ہیں کہ انہوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے جو شکایات وزیراعظم تک پہنچائی تھیں اُن کے حل کی سنجیدہ کوششیں نہیں ہورہیں جس پر وزیراعظم نےتمام چیف سیکرٹریز کو اپنے صوبوں میں شکایات کے حل کا ازسر نو جائزہ لینےکی ہدایات جاری کی ہیں اور لوگوں کو ان کے شکایات کے حل کے حوالے سے غلط اطلاعات بھی نہ ملنے کی تاکید کی ہے۔

مراسلے کے مطابق جہاں عوامی شکوے درست ہوں وہاں پر سرکاری حکام تکلیف کے لئے لوگوں سےمعذرت بھی کریں۔

مراسلے میں اس عمل کو مکمل کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے جس کے دوران متعلقہ چیف سیکریٹری کو سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہوگا کہ ان کے صوبے میں کتنی شکایات حل ہوئیں یا ان پر کام کیوں نہ ہو سکا۔

تازہ ترین