• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فیشن کے معاملے میں مرد بھی خواتین سے کسی طور پیچھے نہیں اوریہی وجہ ہے کہ خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کیلئے بھی فیشن شوز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں بھی پانچ روزہ مینز فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے جس میں معروف ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کرر ہے ہیں۔

6روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم سرما اور خزاں کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپناکام متعارف کروارہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران مرد ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پرواک کر رہے ہیں۔

ایونٹ کے دوران کئی ڈیزائنرز بیگز،جوتے اور ہیٹس سمیت دیگر اسیسیسریز بھی پیش کررہے ہیں جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

یہ رنگا رنگ ایونٹ 20جنوری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

تازہ ترین