• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا، پہلا ون ڈے آج ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، پورٹ ایلزبتھ کا گراؤنڈ ٹیم پاکستان کےلیے لکی رہا ہے، جہاں گرین شرٹس اب تک ناقابل شکست ہے۔

سینٹ جارج پارک میں گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے گزشتہ روز خوب تیاری کی۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ اسٹرینتھ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کے آنے سے اضافہ ہوا ہے،جبکہ بابر اعظم ، فخر زمان ، شان مسعود اور کپتان سرفراز بھی بیٹنگ کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

بولنگ میں عثمان شنواری، شاہین آفریدی ، محمد عامر ،حسن علی اور شاداب پاکستان کے اہم ہتھیار ہونگے۔

ذرائع کے مطابق پورٹ ایلزبتھ کی وکٹ پر اسپنرز کا رول بھی اہم ہوگا ، جبکہ موسم کی پیش گئی ہے کہ صبح سویرے بادل برسنے کا امکان ہے۔

پاکستان نے اب تک یہاں 3 میچز کھیلے ہیں ، جن میں سے 2 میں سرخرو رہی ہے اور ایک میچ بارش کی نذر ہو ا ہے۔

واضح رہے کہ پہلا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا ۔

تازہ ترین