• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے، علامہ عبد الحفیظ معارفی

کراچی، (اسٹاف ر پو ر ٹر) محمود آباد میں فائرنگ کرکے زخمی و شہید کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف جمعہ کو شہر کے مختلف مقامات محمود آباد ،منظور کالونی، ملیر، گلبہار، شیرشاہ، بلدیہ،لائنز ایریا،نارتھ کراچی، اورنگی ٹائون،نارتھ ناظم آباد، کورنگی میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے ناظم علامہ عبد الحفیظ معارفی نے کہا کہ علاقہ پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے ان کی پشت پناہی کر رہی ہے،شہید کاشف کے قتل میں نامزد ملزمان کا ابتک گرفتار نہ ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سستی و نااہلی ہے۔

تازہ ترین