• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں7 افراد زخمی،2 کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں7 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 48سالہ عبدالمومن اور 30سالہ عبدالواحد شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کا تعلق ایک مذہبی جماعت سے ہے، زخمی پٹیل پاڑہ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گھر آرہے تھے ،قائد آباد پل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 17سالہ ربازاور 16سالہ آفاق زخمی ہوگئے، ناظم آباد انکوائری آفس کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 35سالہ محمد بلال فائرنگ سے زخمی ہوگیا ،گورا قبرستان کے قریب مسلح ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 25سالہ میر حسن کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا ،‎اورنگی ٹائون ایم پی آر کالونی میاں گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 21سالہ سہیل زخمی ہو گیا ۔
تازہ ترین