• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے کے اختتام پر تیزی، 100انڈیکس میں 62 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پرتیزی رہی اور 100انڈیکس میں 62 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،سرمایہ کاری مالیت 15ارب 19 کروڑ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 48.34فیصدزائد جبکہ 55.22فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 62.16پوائنٹس اضافے سے 39306.50 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 335کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 185کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 129کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

تازہ ترین