• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرگنائزڈ کرائم باسز ڈرگس اور ہتھیار سمگل کر سکتے ہیں، این سی اے

لندن (جنگ نیوز) نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے کہا ہے کہ آرگنائزڈ کرائم باسز بریگزٹ کے بعد برطانوی بارڈرز لوپ ہولز کا فائدہ اٹھا کر ملک میں ہتھیار، ڈرگس اور غیر قانونی امیگرنٹس کو برطانیہ میں براہ راست سمگل کر سکتے ہیں۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز سٹیو روڈ ہائوس نے کہا کہ آرگنائزڈ کرائم باسز کری ایٹیو ہیں اور وہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بعد برطانوی دفاع میں کمزوریوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس طرح وہ یورپی بارڈر کنٹرولز کو بائی پاس کرتے ہوئے براہ راست برطانوی پورٹس، ایئرپورٹس، کوسٹ لائنز اور پوسٹ کا استعمال کر کے فار ایسٹ اور جنوبی امریکہ سے ہتھیار اور ڈرگس سمگل کر سکتے ہیں، این سی اے کا کہنا ہے کہ پہلے ہی آن لائن ریٹیل کے پارسلز سے فائدہ اٹھا کر ڈرگس اور ہتھیار سمگل کر رہے ہیں اور اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین