• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن ٹیوب نیٹ ورکس میں پرتشدد جرائم، 3 سال کے دوران 43 فیصد اضافہ

لندن( پی اے )اعدادوشمارسے ظاہرہوتاہے کہ لندن ٹیوب نیٹ ورکس میں پرتشدد جرائم میں3 سال کے دوران43فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتاہے کہ نومبر2015اور اکتوبر 2016کے دوران 1980واقعات ریکارڈ کئے گئے جبکہ نومبر 2017اور گزشتہ سال ستمبر کے دوران 2838واقعات ریکارڈ کئے گئے تھے۔ کنگز کراس سینٹ پنکراس پر سب سے زیادہ تعداد میں واقعات ریکارڈ کئے گئے۔برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کاکہناہے کہ ٹیوب میں جرم کانشانہ بننے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔ گریٹر لندن اتھارٹی کنزرویٹوز کی درخواست پر جاری کئے گئے اعدادوشمار گزشتہ ستمبر تک کے ہیں کیونکہ اکتوبر کے اعددوشمار دستیاب نہیں تھے۔ان اعدادوشمار سے ظاہرہوتاہے کہ پورے نیٹ ورک میں مجرمانہ کارروائیوں کی شرح میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ 2016 ۔2015کے دوران 10450جبکہ2018. 2017کے دوران 13101واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ایسے جرائم کی تعداد میں جن میں اسلحہ استعمال کیا گیا کم وبیش دگنی یعنی 42سے95 ہوگئی،جبکہ جنسی زیادتی کے جرائم 925سے بڑھ کر 1047 ہوگئے ۔کنگز کراس سینٹ پنکراس سٹیشن جو کہ نیٹ ورک کا سب سے زیادہ مصروف سٹیشن ہے اورجہاں سے مختلف لائنیں گزرتی ہیں میں سب سے زیادہ یعنی گزشتہ3 سال کے دوران 1339 واقعات ہوئے اس کے بعد آکسفورڈ سرکس، سٹریٹ فورڈ،وکٹوریہ اور گرین پارک کانمبر آتاہے۔

تازہ ترین