• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ بریگزٹ پر سو سال پیچھے سوچ رہا ہے، زاہد اقبال

راچڈیل (ہارون مرزا) دنیا تسلیم کرتی ہے کہ برطانیہ کا دماغ سو سال آگے کی سوچتا ہے مگر بریگزٹ کے معاملے پر برطانیہ کا دماغ سو سال پیچھے سوچ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے معروف بزنس مین زاہد اقبال نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ نے برطانیہ کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لئے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ہے برطانیہ میں پیدا ہونے والی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں یورپ کے مقابلے میں زیادہ ہیں جس سے برطانوی اشیاء کی خرید میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ برطانوی کاشتکاروں کو مالی خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے اگر حالات جوں کے توں رہے تو برطانیہ کے کاشتکاروں کی سبزیاں پھل مرغی اور گوشت وغیرہ گل سڑ جائیں گے۔ برطانوی تاجر یورپ سے اشیاء منگوانے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے یورپ سے نکلنے کے فوائد کم اور رہنے کے بہت زیادہ ہیں اگر برطانیہ نے نکلنے کا فیصلہ کر ہی لیا تو حالات پر قابو پانے کے لیے سالہاسال درکار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوری پارٹی ہٹ دھرمی اور اقتدار بچانے کی جدوجہد میں ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر رہی ہے ۔ عوام بے روزگار ہو رہے ہیں اوربعض برطانیہ کو چھوڑ کر جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا تھینک ٹینک حکومت بچانے کی جدوجہد کررہا ہے مگر اسے ملکی مفاد میں فیصلہ کرنا ہوگا ۔
تازہ ترین