• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم کانفرنس لوٹن کی تنظیم سازی مکمل، ملک اکرم سرپرست اعلیٰ ہوں گے

لوٹن(پ ر)مسلم کانفرنس لوٹن کی تنظیم سازی مکمل ملک محمد اکرم سرپرست اعلی پروفیسر چوہدری امتیاز صدر راجہ اکمل نوابی جنرل سیکریٹری منتخب کرلئے گئے ہیں۔راجہ ضرار محمود سینئر نائب صدر راجہ مسعود شریف چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز رولوی ،راجہ کبیر خان،راجہ اسلم کیانی،ملک سرور نائب صدور راجہ ماجد مسعود ڈپٹی جنرل سیکریٹری ماجد بٹ سیکریٹری سوشل میڈیا جواد لطیف سیکریٹری مالیات ہونگے لیوٹن میں ایک پروقار تقریب میں تمام عہدیدران کا انتخاب سے ہوا کنوینر لندن زون سابق مئیر آف لیوٹن کونسلر ریاض بٹ ملک شبیر حسین راجہ یعقوب خان پروفیسر ممتاز بٹ پر مشتمل کمیٹی ۓ لیوٹن برانچ کے تمام عہدیدران کا مکمل اتفاق رائے سے اعلان کیا اور تمام نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد پیش کی کنوئینر مسلم کانفرنس لندن زون کونسلر ریاض بٹ نے تمام عہدیدران سے حلف لیااس موقع پر مقررین نے صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم کانفرس ماضی کی طرح تحریک آزادی کشمیر کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور شہدائے کشمیر کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا مقررین نے اقوام متحدہ اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا اثر رسوخ استعمال کر کے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروائیں اور کشمیریوں کو انکا تسلیم شدہ حق حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
تازہ ترین