• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کیلی فورنیامیں برفانی طوفان،تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک


کیلی فورنیا(این این آئی)امریکی ریاست کیلی فونیا میں حالیہ برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہےجبکہ پہاڑی علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔شدید برف باری نے سڑکیں اور ریلوے ٹریکس برف سے ڈھک دیے،نواڈا کے پہاڑی علاقے میں 5فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حالیہ برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے، برفانی طوفان نے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہر چیز جما کر رکھ دی۔شدید برف باری نے سڑکیں اور ریلوے ٹریکس برف سے ڈھک دیے،نواڈا کے پہاڑی علاقے میں 5فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب شہری علاقوں مِیں برف باری کے ساتھ ساتھ بارش بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں موسم مزید سخت ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب یورپ کے کئی ممالک میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔

تازہ ترین