• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی نے بریگزٹ کی تیاریاں شروع کر دیں، نیا قانون پاس

برلن(اے این این)جرمن پارلیمان نے گزشتہ روز بریگزٹ کے تناظر میں ایک نیا قانون پاس کر دیا ہے۔ بریگزٹ ٹرازیشن لیجسلیشن نامی یہ قانون قریبا مکمل اتفاق رائے سے منظور کیا گیا، سوائے انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹیو فار ڈوئچ لینڈ کے جس نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ اس قانون کا مقصد ایسے لوگوں کے لیے صورتحال کو واضح کرنا ہے جو ممکنہ طور پر بریگزٹ سے متاثر ہوں گے خاص طور پر ایسے برطانوی شہری کو جرمنی میں رہتے ہیں یا پھر برطانیہ میں رہنے والے جرمن شہری۔ اس قانون کے تحت جرمنی میں رہنے والے قریب 120,000 برطانوی شہری بریگزٹ کے عبوری وقت کے دوران جرمن شہریت کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین