• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناٹنگھم شائر پولیس چیف کے شوہر کے خلاف نسل پرستی کے الزام کی تحقیقات

لندن( پی اے ) نفرت انگیز جرائم سے نمٹنے کی ذمہ دار ایک سینئر پولیس افسر کے شوہر کے خلاف ایک خاتون کے ساتھ نسل پرستی پر مبنی یادہ گوئی کے الزامات میں پوچھ گچھ کا سامنا ہے،سابق پولیس افسر عیان باربر نے مبینہ طورپر شفیلڈ میں پولیس کی کرسمس پارٹی میں ایک ویٹریس پر نسل پرستی پر مبنی جملے کسنے کاالزام ہے۔ ناٹنگھم شائر کی ڈپٹی چیف کانسٹیبل اورنفرت انگیز جرائم کی روک تھام کرنے والی فورس کی سربراہ راکیل باربر کی اہلیہ ہیں۔سائوتھ یارک شائر پولیس کاکہنا ہے کہ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے ، یہ واقعہ مبینہ طورپر کٹلرز ہال میں15 دسمبر کو ہونے والی سائوتھ یارک شائر پولیس کے سینیئر افسران کی پارٹی میں پیش آیا، باربر اور ان کی اہلیہ دونوں ہی اس فورس کی سابقہ افسر ہیں۔ بی بی سی نیوز کوبتایاگیا کہ باربر تقریب میں شام کے سیشن میں دومرتبہ ویٹرز سے الجھے اور دوسری مرتبہ نسل پرستی پر مبنی جملے کسے۔اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل ٹم فاربر نے اس موقع پر مداخلت کرتے ہوئے باربر کو تقریب سے چلے جانے کی ہدایت کی تھی۔
تازہ ترین