• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت سے انکاری

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت نہیں کریں گے جو کہ سوئس قصبے ڈاوس میں منعقد ہو رہا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے بتایا کہ حکومتی امور کی بندش کے باعث صدر ٹرمپ نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔اس سے پیشر ٹویٹر پر بھی صدر ٹرمپ نے ڈاوس میں شرکت سے معذرت ظاہر کی تھی ۔ عالمی اقتصادی فورم 23 تا 26 جنوری کے درمیان سوئس قصبے ڈاوس میں منعقد ہوگا۔
تازہ ترین