• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی افریقی ملک میں اغوا کینیڈین شہری قتل

اوٹاوا(این این آئی )مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں اغوا کیے گئے کینیڈین شہری کو قتل کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرک وڈمین نامی اس کینیڈین باشندے کو مبینہ طور پر برکینا فاسو کے ایک جہادی گروہ نے اغوا کیا تھا۔ وڈمین برکینا فاسو اور نائجر کے درمیان سرحدی علاقے میں سونے کی ایک کان میں کام کرتے تھے۔ اس علاقے میں آباد صبا قبیلے کے سردار کے مطابق کینیڈا کے اس شہری کو سونے کی کان سے قریب سو کلومیٹر دور گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ برکینا فاسو کی سلامتی امور کی وزارت نے بھی اس قتل کی تصدیق کر دی ہے۔
تازہ ترین