• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپس میں اتحاد و محبت کی فضا قائم کرنی چاہئے، چوہدری عامر

کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) انسانیت کی فلاح اور تہذیب تمدن ہی ہمیں معاشرے میں اپنا ایک مقام دلوا سکتی ہیں انسان کو اپنا آپ سنوارنے اور معاشرے میں مقام بنانے کے اقدامات کرنا چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار کوونٹری فلاور کے صدر چوہدری عامر اور پا میر گروپ کے حاجی خان نے کوونٹری فلاور کے راہنما آصف خان کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے افراتفری کے دور میں انسان تو اپنے آپ کو بھول رہا ہے اس نفسانفسی کے دور میں اپنے آپ کو یاد رکھنا اور پھر اپنوں کو دعوت طعام میں بلانا بھی ایک عبادت ہے سالگرہ منانا خوشی ہے جس میں اپنوں کے ساتھ مل کر خوشی منائی جاتی ہے۔ زندگی میں ایسے خوشی کے لمحات کو منا کر ہم خدا کے آگے سجدہ ریز ہو کر اپنے مالک کا شکر بجا لائیں آپس میں اتحاد و پیار محبت کی فضاء قاہم کریں بھائی چارے کی فضاء قاہم کریں اس طرح خدا کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔ آصف خان کی سالگرہ کے موقع پر آصف مغل،عمران خان، ملک وقار و دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔
تازہ ترین