• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی سے دنیا کے لیے اسلحے کی برآمدات میں واضح کمی

برلن(این این آئی )گزشتہ برس جرمنی سے بیرونی دنیا کے لیے اسلحے کی برآمدات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی وزارت اقتصادیات نے بتایا کہ پچھلے سال جرمن ہتھیاروں کی برآمدات میں 22.7 فیصد کی کمی ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق 2018ء میں کْل تقریبا4.83 ارب یورو کے ہتھیار برآمد کیے گئے جبکہ 2017ء میں ایسی برآمدات کی سالانہ مالیت قریب 6.23 ارب یورو رہی تھی۔ جرمنی میں اسلحہ سازی کی ملکی صنعت حکومت کی اجازت کے بعد ہی اپنی عسکری مصنوعات برآمد کر سکتی ہے۔
تازہ ترین