• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہائوس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا نوجوان گرفتار

جارجیا سٹی(این این آئی)امریکی ریاست جارجیا میں حکام نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو ان کے دعوے کے مطابق وائٹ ہاوس پر حملے کے لیے دھماکہ خیز مواد اور ایک اینٹی ٹینک راکٹ خریدنا چاہتا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جارجیا کے اٹارنی بیونگ پَیک نے بتایاکہ ملزم ہاشر طہب کے بارے میں مقامی افراد نے ایف بی آئی کو شکایت کی تھی کہ وہ انتہا پسند بن گیا ہے، جس کے بعد ہاشر کی ایک ماہ تک نگرانی کی گئی۔ہاشر نے حملوں کے لیے ایک مخبر بھی بھرتی کیا جو دراصل ایف بی آئی کا ایجنٹ تھا، ہاشر نے اس کو بتایا تھا کہ وہ وائٹ ہاوس سمیت اہم عمارات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا جن میں واشنگٹن کا مونومنٹ، عجائب گھر سمیت یہودیوں کی عبادت گاہ شامل تھی۔اس مقصد کے لیے اس نے اپنے ساتھی اور درحقیقت ایف بی آئی ایجنٹ کو سیمی آٹومیٹک گن، گرینیڈز اور ٹینک شکن بندوق خریدنے کی ہدایت کی تھی۔
تازہ ترین