• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی دھاندلی ٹرمپ کے حکم پر کی ،مائیک کوہن

واشنگٹن(آئی این پی)صدر ٹرمپ کے سابق وکیل نے کہا ہے کہ 2016 کے انتخابات کے سلسلے میں کی گئی دھاندلی ٹرمپ کے حکم پر کی اور اس پر شدید پچھتاوا ہے۔ مائیک کوہن نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن دھاندلی پر جیسا واشنگٹن پوسٹ نے لکھا وہ میں نے صدر ٹرمپ کے حکم اور ان کے مفاد کے لیے کیا۔مائیک کوہن نے بتایا کہ مجھے ایک ایسے شخص کی اندھی تقلید کرنے پر سخت پچھتاوا ہے جو وفاداری کے قابل نہیں تھا۔واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی تھی کہ مائیکل کوہن نے آن لائن عوامی رائے کا ڈیٹا صدر ٹرمپ کے حق میں کرنے کے لیے ایک آن لائن فرم کو پیسے دیئے تھے۔
تازہ ترین