• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برمنگھم (نمائندہ جنگ)ماہر تعلیم طلعت سلیم کے شوہر سلیم جاوید کی وفات پر مختلف شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو سراہا ہے۔ ان کی وفات پر ممبر آف برٹش ایمپائر حاجی محمد سعید مغل، کاروباری و سماجی شخصیت حاجی چوہدری شاہنواز، پی پی پی کے بزرگ رہنما محمد شریف مغل، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما صاحبزادہ محمد فاروق القادری، حاجی محمد ایوب، پی پی پی کے بزرگ رہنما چوہدری علی شان، چوہدری گلفام حسین، پی پی پی رہنما چوہدری منظور حسین، قائداعظم ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ محمد اشتیاق خان اور دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے، جبکہ مختلف علمی و ادبی حلقوں نے بھی طلعت سلیم سے ان کے خاوند کی وفات پر تعزیت کی۔ دریں اثناء چوہدری رحمت علی سوسائٹی برطانیہ کے چیئرمین سید افضال علی شاہ نے بھی اپنے ایک پیغام میں طلعت سلیم سے اظہار افسوس کیا ہے۔
تازہ ترین