• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ میں گھروں کے منصوبے کیخلاف پٹیشن پر250افراد کے دستخط

سٹیفورڈ (مریم فیصل) سٹیفورڈ میں گھروں کے لیے بنائے گئے منصوبے کے خلاف اب تک دو سو پچاس افراد پٹیشن پر دستخط کرچکے ہیں۔ پٹیشن اس منصوبے کے خلاف بنائی گئی ہے جو سٹیفورڈ میں ایک سو پچپن نئے گھر تعمیر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ جس میں پچپن کیئر اپارٹمنٹ بھی تعمیر کیے جائیں گے جو پہلے بھی نامنظور قرار دے کر ختم کروایا گیا تھا لیکن اب پھر سے اس منصوبے کو شروع کرنے کے لیے کونسل کو درخواست دی گئی ہے۔ اس لیے مقامی کمیونٹی میں غصہ پایا جاتا ہے۔ گزشتہ سال مقامی کمیونٹی نے اس منصوبے کے لیے کی گئی پلاننگ کمیٹی کی میٹنگ میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے اس منصوبے کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ کیونکہ کمیونٹی کو اعتراض تھا کہ اس منصوبے کی وجہ سے کمیونٹی کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جن میں سب سے اہم ٹریفک رش میں اضافے کے ساتھ مقامی سروسز میں بھی دبائو بڑھ جائے گا۔ 7.5ایکڑ پر پھیلے اس منصوبے کے کنٹریکٹر نے منصوبے کو منظور کروانے کے لیے دوبارہ درخواست دی ہے۔
تازہ ترین