• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فتح کے ساتھ ون ڈے سیریز کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، سرفراز احمد

پورٹ ایلزبتھ( جنگ نیوز) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں فتح کے ساتھ سیریز کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔


جمعے کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیریز کا پہلا میچ اہم ہوتا ہے، کوشش کریں گے کہ فتح کے ساتھ اعتماد حاصل کرتے ہوئے اگلے میچز میں جائیں، جنوبی افریقی کنڈیشنز میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مشکل پیش آتی ہے اور پہلے بیٹنگ کا موقع ملا تو بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجانا ہوگا، جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل چیلنج ہے لیکن شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم دنیا کی بہترین سائیڈ ہے اور 5 میچوں کی یہ سیریز ہمارے لئے حقیقی چیلنج کا درجہ رکھتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم کی نسبت پاکستان کی ایک روزہ ٹیم زیادہ باصلاحیت اور مشکل حریف ہے،انہوں کہاکہ ڈیل ا سٹین اور کاک کی عدم موجودگی میں ہمارے پاس بہترین موقع ہے کہ ہم اپناکمبی نیشن سیٹ کریں اسکے مقابلے میں پاکستان کا بہترین کمبی نیشن ہے ،اس کے باوجود جیتنے کے لئے پر امید ہیں ۔

تازہ ترین