• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارمیٹ تبدیل: آسٹریلیا کی قسمت نہ بدلی، بھارت نے ون ڈے سیریز جیت لی

میلبورن ( جنگ نیوز )فارمیٹ بدلنے سے آسٹریلیا اپنی قسمت نہ بدل سکا،ٹیسٹ سیریز کے بعد اسے بھارت نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2.1سے جیت لی۔


بھارت نے 231 رنز کا مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ مہندرا سنگھ دھونی ناقابل شکست 87 اور جادھیو ناقابل شکست 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان ویرات کوہلی 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 230 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پیٹر ہینڈز کومب نے 58 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاحال نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اور میچ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے۔ مہندرا سنگھ دھونی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،میچ کے آغاز میں بارش کی وجہ سے قدرے تاخیر بھی ہوئی۔ بھارت نے آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلین سر زمین پر پہلی بار سیریز جیتنے کا کارنامہ انجام دےدیا۔

تازہ ترین