• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائی ایم سی اے میں 18سال بعد ہاکی سر گرمیوں کا آغاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر کے تاریخی ہاکی گرائونڈ وائی ایم سی میں 18سال بعد کھیلوں کی سر گرمیاں شروع ہوگئی، جمعے کو کمشنر الیون اور صدر کے ایچ الیون کے درمیان نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا، کمشنر الیون کا گول سابق ہاکی اولمپئن احمد عالم نے کیا جبکہ حریف کا گول شاہ زیب نے بنایا، ڈی سی سائوتھ صلاح الدین نے بھی میچ میں حصہ لیا اور شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا، وہ ہاکی کے سابق کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں،اس گرائوند پر 2001میں آخری بار ہاکی کا میچ کھیلا گیا تھا، اس موقع پرکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ وائی ایم سی اے کھیلوں کا عظیم مرکز رہا ہے ہاکی کے عظیم کھلاڑیوں نے یہاں سیکھا ہے اور کھیلا ہے اس سے ہاکی کی دنیا کے کھلاڑیوں کے لئے شاندار یادیں وابستہ ہیںَ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سو لہ سال بعد ماضی کے اس یاد گار ہاکی کے مرکز کو بحال کر دیا گیا ہے میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے یہ اعزاز مل رہا ہے کہ میں نے اس کی بحالی میں کوئی کردار اد ا کیا ،سابق اولمپین احمد عالم نے کہا کہ وہ ستائیس سال بعد آج اس میدان میں کھیل رہے ہیں ان کی زندگی کا یہ سب سے اہم واقعہ ہے۔ ڈائریکٹر جزل کے ڈی اے سمیع صدیقی، کے سی سی اے کے صدر ڈاکٹرجنید علی شاہ، سابق اولمپین سمیع اللہ، حنیف خان سکریٹری کے ایچ اے سید حیدر حسین اور دیگر ہاکی کی ممتاز شخصیات موجو د تھیں۔

تازہ ترین