• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کھلانے سے ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوئی، عاقب جاوید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاسابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے قومی کر کٹ ٹیم کی انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کی کار کردگی پر سوال اٹھادیا اور کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم کھلائی گئی اس لیے شکست ہوئی۔ لاہور میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم کے پاس جیتنے کا موقع ہے لیکن مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہو گا، ون ڈے سیریز میں بہت چانس ہے،ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی،ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی کارکردگی سلیکشن کے مطابق رہی۔ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم کو ٹیسٹ کھلا ئیں گے تو نتیجہ تین صفر ہی ہو گا، پاکستانی ٹیم کے پاس ایسا کوئی بولر نہیں جو بیٹسمینوں پر دباؤ ڈال سکے۔عاقب جاوید نے مزید کہا کہ سرفراز احمد سوچ رہا ہے کہ اسے کپتان ہونا بھی چاہیے یا نہیں، چیئرمین کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے کہ کپتان کو بیک کرتے ہیں،پاکستان ٹیم میں ایک جیسے بولر شامل کر لیے گئے ہیں۔

تازہ ترین