• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ کاممبئی کے تمام ڈانس بارز دوبارہ کھولنے کا حکم

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے ممبئی کے تمام ڈانس بارز کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا گیاہے لیکن ساتھ میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ ڈانس بار میں پیسے اور سکے نچھاور نہیں کیے جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈانس بار کھولنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہاکہ مہاراشٹر حکومت کے ذریعے 2016میں لاگو کیا گیا قانون صحیح ہے،عدالت نے کہا کہ ڈانس بار میں کسی بھی طرح کی فحاشی نہیں ہونی چاہیے۔عدالتنےیہ بھی کہا کہ ڈانس بارکو لے کر پہلے طے کی گئی سزا کی تجویز اور شراب پینا صحیح ہے۔ دوسری جانب عدالت نے ڈانس بار کو اسکول اورمذہبی مقامات سے ایک کلو میٹر دور رکھنے کے سرکار کے فیصلے کورد کردیا۔ عدالت نے کہاکہ ممبئی میں ایک کلومیٹرکا فاصلہ بہت زیادہ ہے۔حکومت اسے لے کرپھرسے غورکرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے مہاراشٹر میں ڈانس بار کے اوقات شام6 بجے سے رات ساڑھے11بجے تک طے کرنے کی شرط کو برقرار رکھا ہے۔

تازہ ترین