• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ بیوی کوہراساں کرنے پر پولیس افسر برطرف ، 10 لاکھ جرمانہ

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفا قی حکومت نے سابقہ بیوی کو ہراساں کرنے پر پو لیس سروس کے گریڈ 18 کے افسرسید جنید ارشد کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بر طرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،برطرف افسر ایک ماہ میں برطرفی کیخلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں سابقہ اہلیہ عاشہ سبحانی نے ان سے طلاق لے لی تھی جس کے بعد جنید ارشد نےان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلا دیں اور انہیں تنگ کیا ، سابقہ اہلیہ جو لاہور کی ایک جامعہ میں لیکچرر ہیں، نے وفا قی محتسب برائے انسداد ہراسگی کشمالہ طارق کو درخواست دی تھی،وفاقی محتسب نے فیصلہ سنایا کہ جنیدارشد کو ملازمت سے برطرف کر دیا جا ئے انہیں دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی دی گئی۔

تازہ ترین