آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ13؍ شعبان المعظم 1440ھ19؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ڈی جے شرقی کی عدالت میں کمپیوٹر خراب،مرمت کیلئے فنڈز نہیں

کراچی(محمد ندیم /اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی عالیہ انور کی عدالت میں کمپیوٹر خراب ہونے سے عدالتی کام متاثر ہوگیا۔ کمپیوٹر کی مرمت کے لیے فنڈز نہیں ہیں۔ گھر سے کمپیوٹر لا کر کام چلایا جارہا ہے۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے عدالتی اسٹاف نے بتایا کہ کمپیوٹر خراب ہونے سے عدالتی امور متاثر ہوگئے، مرمت کرانے کے لیے فنڈ نہیں ہیں۔ گھر سے کمپیوٹر لاکر عدالتی امور نبٹائے جارہے ہیں۔ کمپیوٹر کی خرابی کے بارے میں معزز جج کو بتایا تو انہوں نے متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرنے کو کہا۔ جب متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ فنڈ نہیں ہیں۔اس طرح مقدمات بھی متاثر ہوسکتے ہیں جن میں اہم مقدمات بھی شامل ہیں۔اسٹاف نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری امور نبٹانے اور روزمرہ کے کام کی انجام دہی کے لیے کمپیوٹر بہت اہم ہےاور اس کی خرابی کے متحمل نہیں ہوسکتے یا کم ازکم فوری طور پر اس کی مرمت کا کام ہونا چاہیئے لیکن نوبت یہ آگئی ہے کہ سرے سے فنڈ ہی نہیں ہیں کہ اس کی مرمت

کرائی جاسکے۔انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور مسئلے کا حل نکالا جائے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں