آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹی وی چینلز ٹاک شوز کے دوران ریاستی اداروں خصوصاً عدلیہ مخالف مواد نشر کرنے سے باز رہیں، پیمرا

اسلام آباد (ممتاز علوی/ نمائندہ جنگ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام ٹی وی چینلز کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ٹاک شوز کے دوران ریاستی اداروں خصوصاً عدلیہ مخالف مواد نشر کرنے سے باز رہیں۔ ایک بیان میں اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چینلز کو اس حوالے سے پہلے بھی ہدایات جاری کی گئی تھیں لیکن اس کے باوجود مختلف چینلز پر عدلیہ مخالف مواد مسلسل نشر کیا جارہا ہے۔ پیمرا نے خبردار کیا کہ پیمرا کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس میں توہین عدالت کی کارروائی بھی شامل ہے۔ اتھارٹی نے ہدایت کی کہ تمام چینلز قوانین اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ملک بھر سے سے مزید