• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاش بیوہ ہوتا تو علیمہ سلائی مشین مل جاتی،”خبرناک“ میں احوال آج دیکھیں!!

کراچی (جنگ نیوز) صداقت علی عباسی، سینیٹر سلیم ضیا اور ڈمی رحمان ملک ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈمی رحمان ملک نے کہا کہ کاش میں بیوہ ہوتا تو مجھے ”علیمہ سلائی مشین“ مل جاتی۔ پنجاب میں جون سے پہلے گھر دینے کا اعلان، مری والوں کی سیاحت شہر کی بتیاں دیکھنا، سیاسی یتیموں کیلئے اڈیالہ شیلٹر ہومز اور اسپتالوں کے مسیحاؤں میں ہٹلر کی روح جیسے دلچسپ موضوعات بھی پروگرام کی رونق دوبالا کریں گے۔ ایک سیگمنٹ میں دکھایا جائے گاکہ کس طرح خط لکھے، قاصد بھیجے، ٹنڈ کرائی مگر عشق یکطرفہ ہی رہا۔ اس کے علاوہ کیا خان صاحب سندھ میں نقب لگا سکیں گے اس معاملے پر بھی اہم گفتگو ہوگی۔ ”خبرناک“ میں خوبصورت نغمہ ”ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے“ بھی پیش کیا جائے گا۔ طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات 11 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔
تازہ ترین