• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی کرپشن کیس،ڈاکٹرشاہد مسعودکے فردجرم میں شامل دفعات پر اعتراضات مسترد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپیشل جج سنٹرل کامران بشارت مفتی نے سرکاری ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی و معروف اینکر ڈاکٹرشاہد مسعودکی جانب سے فردجرم پر کئے گئے اعتراضات مسترد کر دیئے۔ جمعہ کوسرکاری ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹرشاہد مسعود کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیاگیا ۔ عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے فرد جرم میں شامل دفعات پر کئے جانے والے اعتراضات مسترد کر دیئے جس پر شاہد مسعود کے وکلاءنے عدالت سے استدعا کی کہ اعتراضات مسترد کئے جانے کا مناسب حکم نامہ جاری کر دیں ، ہمارے پاس آپشن ہے کہ اعتراضات مسترد کئے جانے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں جس پر عدالت نے مزید کارروائی یکم فروری تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین