• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر روڈکی تعمیر میں بد انتظامی، وزیر بلدیات کا کام روکنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نشتر روڈ کی تعمیر کے دوران بڑے پیمانے پر سیوریج اور پانی کی لائنوں کے ساتھ ساتھ علاقے کو فراہم کی جانے والی گیس کی لائنوں اور بجلی کے کیبلز کو نقصان،سیوریج کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گیا، وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے جمعے کی صبح اچانک گارڈن ویسٹ کے علاقوں نشتر روڈ، رنچھوڑ لائن، ٹمبر مارکیٹ اور لیاری کی مختلف یونین کونسل کا دورہ کیا، صوبائی وزیر نے نشتر روڈ کی تعمیر کے کام کو ان کے زیرزمین یوٹیلیز کے مکمل ہونے تک روکنے کے احکامات دیتے ہوئے کراچی انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی (کے آئی ڈی سی) کے چیف انجینئر اور پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر کو اسپیشل سیکریٹری بلدیات اور ایم ڈی واٹر بورڈ کے ساتھ مل کر تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ صوبائی وزیر نے گارڈن اور لیاری کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے نظام کی خرابیوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ اور متعلقہ چیف انجینئرز اور افسران کو 10 روز میں تمام سیوریج کے پمپنگ اسٹیشنوں کو درست کرنے اور لیاری ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت بننے والے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں میں باقی مانندہ کام کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایات دیں۔
تازہ ترین