راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل)بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے قریب شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ،جس پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3بھارتی فوجی ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی پوسٹوں کو موثر طور پر نشانہ بناکر جواب دیا گیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول( ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئےکھوئی رٹہ اور کوٹ قدیرا کے سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی اور چیک پوسٹو ں کو موثر نشانہ بناتے ہوئے تین بھارتی فوجی ہلاک اور 2زخمی کردیئے ۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے خلاف ورزیاں جاری ہیں۔