• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق سے استحکام پاکستان کا معاہدہ، وقت آگیا وزیراعظم وعدے پورے کریں، حیدرآباد میں ایم کیو ایم کا جلسہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیئرخالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت سے معاہدہ پاکستان کے استحکام کا معاہدہ ہے ‘ وقت آگیا ہے وزیر اعظم اپنے وعدوں کو پوراکریں‘ایم کیوایم آج بھی صوبائی خود مختاری کے حق میں ہے ‘صوبوں کو بااختیار بنانے سے زیادہ اہم عوام کو بااختیار بنانا ہے ‘18ترمیم کے ذریعے صوبوں کو بااختیار بنانے کے بجائے دھوکادیاگیا ‘صوبائی محکموں کے 20فیصد اختیارات بلدیاتی اداروں کو دئےے جائیں‘ ا یم کیوایم کی تقسیم کے خواب دیکھنے والے بلاوجہ پیسہ خرچ نہ کریں ‘ایم کیوایم دوبارہ جمع ہورہی ہے ‘ہمارے بغیر ملک نہیں چل سکتا‘کہا تھاکہ اگر درست انداز میں گنوں گے نہیں تو تولنا پڑے گا‘ہم اپنا پیٹ کاٹ کر خزانہ بھرتے ہیں اور آپ کھارہے ہو‘ہم صرف یہ چاہتے کہ سندھ کے شہری علاقوں کو اختیارات دئےے جائیں ‘ ایم کیوایم کا ایک ایسا عہد اوردور شروع ہوناوالا جوکہ پاکستان کو نئے دوراورعہد میں لیکر جائےگا ۔و ہ حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں لیاقت کالونی میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کیسے تقسیم ہوگی‘ ہم کوتقسیم کرنے کےلئے بلاوجہ پیسہ خرچ نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں کوٹہ سسٹم لگا کرشہری علاقوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی گئی ‘ایک وزیر نے کہا تھاکہ حیدرآ باد میں یونیورسٹی بنائی گئی تو میں سیسہ پلائی دیوار بن جاؤں گا ۔صوبوں سے اختیار ات لیکر بلدیاتی اداروں اور شہری حکومتوں کودئےے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ 18ویں ترمیم کے ذریعے وفاق سے صوبوں کو اختیارات دئے گئے لیکن صوبوں سے بلدیاتی اور ضلعی حکومت کو اختیارات منتقل نہیں کئے گئے بلکہ مشرف دور کے اختیارات بھی بلدیاتی اور ضلعی اور حکو متوں سے واپس لے لئے گئے۔

تازہ ترین