• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت سندھ کے منصوبے کی تکمیل میں سنجیدہ نہیں، مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ و فاقی حکومت صوبہ سندھ میں اپنے منصوبے مکمل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے،اسے سندھ کی ترقی میں دلچسپی نہیں ہے ۔اس قسم کی صورتحال میں صوبہ سندھ کے پاس کوئی آپشن نہیں بچتا ہےمگر اس حوالے سے پہلے مرحلے میں خاطر خواہ پلیٹ فارمز پر آواز اٹھائی جائے گی اس کے بعد آپشن کھلے ہیں اور اسمبلیوں میں احتجاج کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے یہ بات نئی گج ڈیم ،ڈراوت ڈیم اور سکھر بیراج کی بحالی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

تازہ ترین