• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو جیل سے گھبراجائے وہ سیاسی آدمی نہیں ، فضل الرحمان

کراچی (جنگ نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جو سیاسی آدمی جیل جانے سے گھبرا جائے وہ پھر سیاسی نہیں ہوتا۔ مولانا طارق جمیل اِس میدان کے آدمی نہیں ہیں، اِس میدان کا آدمی میں ہوں۔ اوپر والا یوٹرن سے آپ کو بھی بچائے اور ہمیں بھی۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جب اُن سے سوال کیا گیا کہ آپ کے خلاف نیب کے کیسز کیوں نہیں بنتے تو اُنہوں نے مسکراتے ہوئے جواب کو ٹال دیا۔ زرداری نواز اتحاد میں اصل رکاوٹ کون ہے ، کیا اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی تیاری کر رہی ہیں ، کیا ایم ایم اے کا اتحاد ایک بار پھر بکھرنے کو ہے ؟۔ اِن تمام موضوعات پر مولانا فضل الرحمان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا خصوصی انٹرویو ناظرین سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ہفتے کی شب 10 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔

تازہ ترین