• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل بیلنس پر ٹیکس بحالی کیلئے ایف بی آر نے وزارت قانون سے مدد مانگ لی

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آرموبائل فون کے بیلنس پر ود ہولڈنگ اور سیلز ٹیکس کی بحالی کے لیے متحرک ہو گیا ہے اور وزارت قانون سے مدد مانگ لی ، ایف بی آر نے موبائل فون کے بیلنس پر سپریم کورٹ میں بحالی کے لیے کی گئی اپیل کی مضبوط پیروی کے لیے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا ہے ، ایف بی آر کو موبائل فون کےبیلنس پر ٹیکس کی معطلی سے ٹیلی کام شعبےسے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ریونیو میں 25ارب روپے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ایف بی آر موبائل فون کے بیلنس پر 10فیصد ود ہولڈنگ اور سیلز ٹیکس کی بحالی کے لیے متحرک ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو مجموعی طور پرموبائل فون کے بیلنس پرودہولڈنگ ٹیکس وسیلزٹیکس معطلی کے فیصلے کی وجہ سے ٹیکس ریونیومیں100ارب روپے کاخسارہ ہورہاہے۔

تازہ ترین